میکسیکو میں فائرنگ کے 2 مختلف واقعات میں 14 افراد ہلاک

مارے جانے والے افراد میں سے 11 کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ، حکام


ویب ڈیسک July 10, 2016
مارے جانے والے افراد میں سے 11 کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ، حکام فوٹو:فائل

میکسیکو میں فائرنگ کے 2 مختلف واقعات میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد سمیت 14 افراد مارے گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو کے شہر پلاگ میں مسلح شخص نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد مارے گئے جن میں 4 خواتین اور 5 لڑکیاں شامل ہیں جب کہ واقعے کے تقریباً ایک گھنٹے بعد میکسیکن ضلع ریولوشین میں ایک اور مسلح شخص کی گھر میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد مارے گئے جب کہ 4 زخمی ہوگئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ منشیات کے لیے کام کرنے والے 2 مخالف گروہوں کی لڑائی کا نتیجہ ہے جب کہ قاتلوں کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے ماررہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔