گوگل کا عبدالستار ایدھی کو خصوصی خراج عقیدت
گوگل نے اپنے صفحہ اول پر عبدالستارایدھی کا لنک دیا ہے جسے کلک کرنے پر ان سے متعلق معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔
لاہور:
فخر پاكستان عبدالستار ايدھی کی سماجی خدمات کے اعتراف میں انٹرنيٹ پر سرچ انجن گلوگل نے ان كا نام اپنے صفحہ اول پر آويزاں كرديا۔
سرچ انجن گوگل نے عبدالستار ايدھی كو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کا نام اپنے صفحہ اول پر آویزاں کیا ہے جس میں ان کے نام كے ساتھ ان كے سن پيدائش اور وفات كا لنک جاری کیا ہے جس پر کلک کرنے سے عبدالستار ايدھی کی کئی تصاویر اور ان سے متعلق خبریں سامنے آجاتی ہیں جس ميں پاكستانی اخبارات اور ٹی وی چینلز کی ویب سائٹ كے علاوہ عالمی ميڈيا پر شائع و نشر ہونے والی خبريں اور معلومات موجود ہيں۔
گوگل نے لنک کے ساتھ عبدالستار ايدھی کی پروفائل ان كی اہليہ بلقس ايدھی كے حوالے سے معلومات دی ہيں۔ اس كے علاوہ" وكی پيڈيا " پر موجود ان كا انسائيكلو پيڈيا ،سماجی رابطوں كی ويب سائٹ ٹیوٹر كا لنک ،ايدھی فاونڈيشن اور کئی متعلقہ لنكس بھی موجود ہيں۔