کراچی ميں  12 اور 13جولائی کو موسلادھار بارش كا امكانمحکمہ موسمیات

ہوا كا كم تر دباؤ بھارت كے صوبہ مدھيہ پرديش پر قائم ہے اور پاكستان كي جانب بڑھ رہا ہے،قائم مقام چيف ميٹرولوجسٹ


ویب ڈیسک July 10, 2016
ہوا كا كم تر دباؤ بھارت كے صوبہ مدھيہ پرديش پر قائم ہے اور پاكستان كي جانب بڑھ رہا ہے،قائم مقام چيف ميٹرولوجسٹ فوٹو: فائل

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شہر میں 12 اور 13 جولائی کو موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

كراچی میں اتوار كو مختلف علاقوں میں ہلكی بارش اور بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا تاہم سڑكوں پر پھسلن كے باعث مختلف مقامات پر موٹر سائیكل سوار گر كر زخمی ہوگئے جب کہ محكمہ موسمیات كی پیش گوئی كے مطابق كراچی سمیت زیریں سندھ میں 12 اور 13جولائی تیز ہواؤں كے ساتھ موسلادھار بارش كا امكان ہے۔

قائم مقام چیف میٹرولوجسٹ عبدالرشید نے بتایا كہ ہوا كا كم تر دباؤ بھارت كے صوبہ مدھیہ پردیش پر قائم ہے اور پاكستان كی جانب بڑھ رہا ہے ، اس سسٹم كے تحت كراچی سمیت زیریں سندھ كے مختلف علاقوں میں 12 اور 13جولائی تیز ہواؤں اور گرج چمك كے ساتھ موسلادھار بارش كا امكان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔