صنعتوں کو پوری گیس اور بجلی فراہم کی جارہی ہےخرم دستگیر

پاک چائنا اقتصادی راہداری منصوبہ محض ایک سڑک نہیں بلکہ اس میں 75فی صد بجلی کے منصوبے شامل ہیں، وزیرتجارت

پاک چائنا اقتصادی راہداری منصوبہ محض ایک سڑک نہیں بلکہ اس میں 75فی صد بجلی کے منصوبے شامل ہیں، وزیرتجارت فوٹو: اے پی پی/فائل

LONDON:
وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت کا پہیہ رواں دواں رکھنے کے لیے انڈسٹری کو پوری گیس اور بجلی فراہم کی جارہی ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومتی کاوشوں کی بدولت ملک میں 18،18گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ اب 4سے6 گھنٹوں تک محدود ہو گئی ہے، پاکستانی معیشت کا پہیہ رواں دواں رکھنے کے لیے انڈسٹری کو پوری گیس اور بجلی فراہم کی جارہی ہے، رمضان المبارک اور عید پر پورے ملک میں امن رہا ہے۔


انہوں نے کہا کہ پاک چائنا اقتصادی راہداری منصوبہ محض ایک سڑک نہیں بلکہ اس میں 75فی صد بجلی کے منصوبے شامل ہیں جن کی تکمیل سے پاکستان توانائی کے بحران سے ہمیشہ کے لیے باہر آجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو لاحق سنگین مسائل ان سابق حکمرانوں کے پیدا کردہ ہیں ۔

جنہوں نے اپنی پوری توجہ صرف لوٹ مار پر مرکوز رکھی اور ملکی مسائل کا کوئی حل نہیں نکالا،آج موجودہ حکومت انہی کے چھوڑے ہوئے بحرانوں سے نبرد آزما ہے کنٹینر والوں نے نوجوانوں کو بد اخلاقی اور بد نظمی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ مسائل محض تنقید اور الزامات سے نہیں بلکہ سچی نیت اور دیانتداری کے ساتھ کام کرنے سے ہی حل ہوں گے۔
Load Next Story