’’جن‘‘ نکالنے کیلیے اہلخانہ کے تشدد سے نوجوان ہلاک

خیرپورکے حسین آباد محلے میں 25 سالہ اعجاز جان سے گیا، کزن گرفتار


Numainda Express July 11, 2016
خیرپورکے حسین آباد محلے میں 25 سالہ اعجاز جان سے گیا، کزن گرفتار۔ فوٹو: فائل

سیٹھارجہ میں جن نکالنے کے لیے اہلخانہ نے ڈنڈوں سے مار مار کر نوجوان کی جان لے لی۔

خیرپور کے قصبہ سیٹھارجہ کے محلے حسین آباد میں گزشتہ شب 25 سالہ نوجوان اعجاز کو ڈنڈوں سے مار مار کر ہلاک کر دیا گیا، چیخ و پکار پر اہل محلہ جمع ہوئے جنھیں نوجوان کے اہلخانہ نے یہ کہہ کر واپس لوٹا دیا کہ یہ ہمارا ذاتی معاملہ ہے تاہم پولیس اور صحافیوں کے پہنچنے پر اہلخانہ نے بتایا کہ اعجاز علی پر جنات کا اثر ہے، ہم نے جنات نکالنے کیلیے پیر نور محمد عرف نورل سولنگی سے رابطہ کیا، جس نے موبائل فون پر کہا کہ میں پڑھائی کرتا ہوں، تم لوگ اسے ڈنڈوں سے مارو، اس کا جن نکل جائے گا، جن تو نہ نکل سکا تاہم ہمارا نوجوان اپنی جان سے چلا گیا۔

معاملے کے متعلق تفتیش کیلیے پولیس نے متوفی کے کزن معشوق لوند کو گرفتار کر لیا اور لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی۔ پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ متوفی کے بھائی کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں