ڈیفنس کے فلیٹ میں دھماکے کی تحقیقات کیلیے کمیٹی قائم
ڈی آئی جی سی آئی ڈی کی سربراہی میں ایک ایف آئی اے اور4پولیس افسران پرمشتمل ہوگی
وفاقی وزیرداخلہ رحمٰن ملک نے ڈیفنس فیز6فلیٹ میں ہونے والے دھماکے کی تحقیقات کے لیے ڈی آئی جی سی آئی ڈی کامران فضل کی سربراہی میں4پولیس افسران اورایک ایف آئی اے کے افسر پرمشتمل کمیٹی بنادی۔
یہ بات ایس ایس پی راجاعمرخطاب نے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی انھوں نے بتایاکہ کمیٹی ایس ایس پی راجاعمر خطاب کے علاوہ ایس پی عرفان بہادر،ایس ایس پی چوہدری اسلم اور ایف آئی کے افسر آزادخان شامل ہوں گے، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان کا5رکنی گروہ ہے جس میں سے2ایرانی ہیں جن کاتعلق مندسے ہے جبکہ3پاکستانی ہیں شیشے کے نشے میں استعمال ہونے والا نارکوٹکس تیارکرکے ایران اورپاکستان میں فروخت کرتے تھے۔
5روزقبل ڈیفنس فیز6خیابان بڑابخاری اسٹریٹ نمبر7پرواقع رہائشی عمارت نمبر23کی چوتھی منزل پرفلیٹ نمبرA/4میں زورداردھماکے کی آواز سن کرعلاقہ مکین جمع ہوگئے تھے جبکہ اسی فلیٹ کے رہائشی ایک شخص نے پولیس کواطلاع دی تھی کہ دھماکے میں ایک ملزم بھی زخمی ہواہے جبکہ4ملزمان ایک5سالہ بچی کے ساتھ فرارہو گئے ہیں،پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقہ مکینوں کی مدد سے ایک ملزم الطاف کوزخمی حالت میں گرفتارکرلیا۔