پاناما لیکس ٹی او آر اور الیکشن کمیشن کے ارکان کا تقرر اپوزیشن کی سرگرمیاں بحال

شاہ محمود قریشی نے خورشید شاہ اور اعتزاز احسن کو الیکشن کمیشن کے ارکان کے لیے پارٹی کے تجویز کردہ نام دے دیئے


ویب ڈیسک July 11, 2016
پاناما لیکس ٹی او آر اور الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری کے لیے متحدہ اپوزیشن کے اجلاس کا وقت طے کئے جانے کا امکان ہے فوٹو: فائل

عید الفطر کی چھٹیوں کے بعد اپوزیشن نے پاناما لیکس کے ٹی او آر اور الیکشن کمیشن کے ارکان کے تقرر کے معاملات پر اپنی سرگرمیاں دوبارہ بحال کردی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف بیرسٹر اعتزاز احسن سے ملاقات کی، ملاقات میں شاہ محمود قریشی نے پیپلز پارٹی کے دونوں رہنماؤں کو الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری سے متعلق تحریک انصاف کے نکتہ نظر اور تجویز کردہ ناموں سے آگاہ کیا۔

ملاقات میں پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے ٹی او آرز سے متعلق معاملات اور اس حوالے سے اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس کا وقت طے کرنے کے لیے بھی تبادلہ خیال ہوا۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری کے لئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی خورشید شاہ سے ملاقات بھی متوقع ہے۔ جس میں وہ حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن کے ارکان کے لیے حکومتی ناموں سے آگاہ کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں