نگراں سیٹ اپ کیلئے مشاورت جاری ہے الیکشن اتحادیوں سے مل کر لڑیں گے وزیراعظم

حکومت الیکشن کی شفافیت یقینی بنائیگی،جنوبی پنجاب میںعوام کی فلاح و بہبودکے میگاپراجیکٹس جاری رہیں گے


News Agencies/Numaindgan Express November 28, 2012
چین کیساتھ دوستی تجارتی شراکت داری میں بدلنے کی ضرورت ہے،کانفرنس سے خطاب،اعتزاز،وٹواوردیگرسے ملاقاتیں فوٹو :اے ایف پی/فائل

وزیر اعظم راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ حکومت ڈیری کی مصنوعات اور لائیو اسٹاک انڈسٹری کے فروغ کیلیے اقدامات کر رہی ہے۔

لائیو اسٹاک میںبہتری سے چھوٹے کسانوں اور خاص طورپردیہی خواتین کے معیارزندگی میںبہتری آئیگی لاہور میںپاکستان ڈیری انڈسٹری کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب میںانھوں نے کہاکہ لائیو سٹاک کی ترقی ہماری اولین ترجیحات میںشامل ہے، اسٹیٹ گیسٹ ہائوس میں پیپلزپارٹی کی صوبائی قیادت سے گفتگومیںوزیراعظم نے کہا عام انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے اور حکومت انتخابات کی شفافیت کو یقینی بنائے گی۔ انھوں نے پی پی رہنمائوں کوہدایت کی کہ وہ ورکرز سے رابطہ میںرہیں ملاقات کرنیوالوں میںگورنرپنجاب لطیف کھوسہ، منظور وٹو،قمرزمان کائرہ'تنویر اشرف کائرہ'ثمینہ خالد گھرکی،منیر احمدخان' اسلم گل اوردیگررہنما شامل تھے۔

علاوہ ازیں وزیراعظم پیپلزپارٹی کے رہنماسینیٹراعتزاز احسن کی رہائش گاہ پرگئے، دونوںرہنمائوں نے ملکی سیاسی صورتحال،آئندہ الیکشن کی حکمت عملی اورپارٹی امورپرتبادلہ خیال کیا۔ بعد ازاں وزیراعظم اعتزازاحسن کو اپنے ساتھ اسلام آباد لے گئے۔مظفر گڑھ سے نمائندہ ایکسپریس کے مطابق پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے اسلام آبادمیںوزیراعظم سے ملاقات کی۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا نظر انداز خطے کی محرومیوں کے خاتمے کیلیے جنوبی پنجاب میں عوامی فلاح و بہبود کیلیے میگا پراجیکٹس جاری رہیں گے۔انھوں نے کہاکہ نگران سیٹ اپ کیلیے مشاورت جاری ہے،پیپلزپارٹی اپنی اتحادی جماعتوںکے ساتھ ملکرانتخابات میںحصہ لیگی،چین کیلیے نامزد پاکستانی سفیر مسعود خالد سے ملاقات میں وزیراعظم نے کہا پاک، چین دوستی ہماری خارجہ پالیسی کا جزو لاینفک ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں