شام باغیوں نے سرکاری ہیلی کاپٹر مار گرایا مزید 13افراد ہلاک
فوج اور باغیوں میں لڑائی جاری، صدر بشارالاسد کیخلاف گھیرا تنگ، اب تک 142 غیر ملکی جنگجو مارے گئے ہیں، سرکاری دعویٰ۔
شام میں پرتشدد واقعات میں مزید 13 افراد مارے گئے جب کہ باغیوں کا صدر بشارالاسد کے خلاف گھیرا تنگ ہوتا جارہا ہے۔
دارالحکومت دمشق کے قریب چیک پوسٹ پر بم دھماکہ کے نتیجے میں 2 فوجی ہلاک ہو گئے، حلب کے مغربی علاقے میں شیخ سلیمان بیس کے قریب باغیوں نے پہلی بار میزائل کی مدد سے فوجی ہیلی کاپٹر تباہ کردیا، حلب میں ہی باغیوں نے ایک چیک پوسٹ پر قبضہ کرلیا، دمشق کے ارد گرد اور ملک کے شمالی علاقوں میں سرکاری فوج اور باغیوں میں شدید لڑائی جاری ہے، شمالی علاقے میں فوج کی بمباری میں 5 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے، 6 باغی بھی مارے گئے۔
اے ایف پی کے مطابق ملک کے شمالی اور مشرقی علاقے میں باغیوں کا اثرو رسوخ بڑھتا جارہا ہے، باغیوں نے دارالحکومت دمشق کے گرد بھی گھیرا تنگ کردیا ہے، اے ایف پی کے مطابق شامی حکومت نے باغیوں کے ساتھ لڑائی میں مارے جانے والے 142 غیر ملکی جنگجوئوں کا نام اخبار میں شائع کردیا ہے، زیادہ تر افراد کا تعلق القاعدہ نیٹ ورک سے ہے۔ہلاک ہونے والوں میں 47 سعودی، 24 لبین ، 10 تیونسی، 9 مصری ، 6 قطری اور 5 لبنانی شامل ہیں۔ ادھر جاپان نے شام کے خلاف پابندیوں میں مزید اضافہ کردیا ہے۔