گرفتاردہشتگرد نے عباس ٹائون اوراورنگی میں دھماکے کیے تھے

عطااللہ یوم عاشورپرمنگھوپیرسے مقابلے کے بعدگرفتارہواتھا، دھماکوںکاماسٹرمائندشیرخان ہے۔


Staff Reporter November 28, 2012
سی آئی ڈی پولیس گرفتارملزم کے اعتراف کے بعدشیرخان کی تلاش میں چھاپے ماررہی ہے. فوٹو: ایکسپریس

سی آئی ڈی انسداد انتہا پسندی سیل نے دعویٰ کیا ہے کہ منگھوپیرسے مقابلے میں گرفتار دہشت گردنے ہی عباس ٹاؤن اوراورنگی ٹاؤن میں بم نصب شدہ موٹرسائیکلیں کھڑی کی تھیں جبکہ ان بم دھماکوں کاماسٹر مائنڈ شیرخان ہے جو ہرطرح کے بم بنانے اورنصب کرنے کاماہر ہے۔

سی آئی ڈی انسداد انتہا پسندی سیل نے یوم عاشورپرمنگھوپیرکے علاقے کنواری کالونی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران گل محمدکوہلاک جبکہ اس کے ساتھی عطااﷲ کوگرفتارکرکے یوم عاشورپردہشتگردی کی کوشش ناکام بنانے کادعویٰ کیاتھا،سی آئی ڈی پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتارملزم عطا اﷲ نے دوران تفتیش انکشاف کیاکہ اس نے عباس ٹاؤن میں امام بارگاہ کے قریب موٹرسائیکل کھڑی کی تھی جس میں بم نصب تھا اورکچھ دورجاکراس نے ریمورٹ کنٹرول سے دھماکاکردیاتھاجبکہ ملزم نے اس بات کابھی اعتراف کیاکہ اورنگی ٹاؤن حیدرکرارامام بارگاہ سے متصل پنکچرکی دکان پربھی اس نے موٹرسائیکل کھڑی کی تھی اورکچھ دیربعداس میں نصب بم ریمورٹ کنٹرول سے تباہ کردیاتھا۔سی آئی ڈی پولیس گرفتارملزم کے اعتراف کے بعدشیرخان کی تلاش میں چھاپے ماررہی ہے تاہم کامیابی حاصل نہیں ہوسکی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں