ٹرینیں بدستور لیٹ شالیمار ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی

انجنوں کی کمی کے باعث کئی ٹرینوں کو جوڑ کر چلایا گیا، بعض منسوخ، مسافر پریشان۔


Numainda Express November 28, 2012
شورکوٹ کے قریب شالیمار کی ٹھیلے کو ٹکر، 3ریلوے ملازموں نے چھلانگیں لگا کر جان بچائی۔ فوٹو: فائل

ملک بھر میں مین اور برانچ لائنوں پر چلنے والی ریل گاڑیاں 5گھنٹے تک تاخیر کا شکار رہیں۔

انجنوں کی کمی کے باعث کئی ٹرینوں کو جوڑ کر چلایا گیا جبکہ بعض منسوخ کر دی گئیں جس سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سے کراچی جانیوالی تیزگام، عوام ایکسپریس، کراچی ایکسپریس اور علامہ اقبال تاخیر کا شکار رہیں جبکہ راولپنڈی، کوئٹہ اور پشاور سے آنیوالی ٹرینیں بھی گھنٹوں لیٹ ہوئیں۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ فنڈز کی کمی سے ٹرین آپریشن متاثر ہو رہا ہے۔

اے پی پی کے مطابق پاکستان ریلوے نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت مزید2ٹرینیں چلانے اور فریٹ ٹرینوں کی حالت بہتر بنانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ انکی تعداد میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔ ریلوے حکام کے مطابق خسارے پر قابو پانے کیلیے حکمت عملی ترتیب دی ہے اور اس ضمن میں ٹریک ایسس پالیسی کو بھی جلد حتمی شکل دی جائیگی۔ این این آئی کے مطابق شورکوٹ کے قریب ٹھیلا ٹکرانے سے شالیمار ٹرین خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی جبکہ ٹھیلے پر موجود اسسٹنٹ وے انسپکٹر مشتاق اور دو ٹرالی مین نے چھلانگیں لگا کر جان بچائی، ٹرین کی ٹکر سے ٹھیلے کے پرخچے اڑ گئے جبکہ شالیمار ایکسپریس کو ایمرجنسی بریک لگانا پڑے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں