یونیسکو نے اسلام کو دنیا کا سب سے پرامن مذہب قرار دیدیا
دہشتگردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا اور اسلام کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے، انٹرنیشنل پیس فاؤنڈیشن
تنگ نظر اور اسلام دشمن عناصر کے پروپیگنڈے کے باوجود اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو نے مذاہب کے تقابلی مطالعے کے بعد اسلام کو دنیا کا پرامن ترین مذہب قراردیا ہے۔
ریڈیو پاکستان کے مطابق اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونائیٹیڈ نیشن ایجوکیشنل، سائنٹیفک اور کلچرل آرگنائزیشن (یونیسکو) نے انٹرنیشنل پیس فاؤنڈیشن کے اشتراک سے دنیا کے مختلف مذاہب پر تحقیق اور مذاہب کا مطالعہ کیا جس کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ اسلام امن و آشتی کا مذہب ہے۔ یونیسکو نے اپنی تحقیق کے بعد اسلام کو پرامن ترین مذہب قرار دیتے ہوئے اس حوالے سے ایک سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا ہے۔
انٹرنیشنل پیس فاؤنڈیشن کے تقابلی مطالعے کے سربراہ روبرٹ میگی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ مطالعے اور مشاہدے کے بعد ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ اسلام دنیا کا سب سے زیادہ پرامن مذہب ہے جب ان سے صحافیوں نے سوال کیا کہ ڈھاکا اور بغداد میں اسلام کے نام پر حملے ہوئے جس پر ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا اور اسلام کے معنیٰ امن کے ہیں اور اسلام کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ۔
دوسری جانب یونیسکو کی جانب سے جاری کئے جانے والے سرٹیفکیٹ کی عالمی رہنماؤں اور مذہبی لیڈروں کی جانب سے حوصلہ افزائی کی جارہی ہے جن کا کہنا ہے کہ اسلام دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے اور دیگر مذاہب کو اسلام سے سبق حاصل کرنا چاہئے جب کہ بعض رہنماؤں کا کہنا ہے کہ یونیسکو کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدام کی کوئی ضرورت نہیں تھی کیوں کہ اسلام کو سب سے بہترین مذہب ہونے کے سرٹیفکٹ کی ضرورت نہیں۔