ہندو ہونے کے باوجود 2 سال سے رمضان کے روزے رکھ رہی ہوں بھارتی اداکارہ

جب سے روزے رکھنا شروع کیے تو زندگی میں خوشگوار تبدیلیاں رونما ہوچکی ہیں، ماہی وج


ویب ڈیسک July 11, 2016
جب سے روزے رکھنا شروع کیے تو زندگی میں خوشگوار تبدیلیاں رونما ہوچکی ہیں، ماہی وج، فوٹو؛ فائل

بھارتی ٹی وی کی معروف اداکارہ ماہی وج کا کہنا ہے کہ روزے رکھنے سے دلی سکون ملتا ہے اسی لیے ہندو ہونے کے باوجود 2 سال سے رمضان المبارک میں روزے رکھ رہی ہوں۔

بھارتی ٹی وی اداکارہ ماہی وج نے معروف ڈرامے''لگی تجھ سے لگن'' سے شہرت حاصل کی جس کے بعد جلد ہی چھوٹی اسکرین پر قدم جمانے میں کامیاب ہوگئی ہیں جب کہ اداکارہ ایک اور ٹی وی سیریل ''بالیکا ودھو'' میں بھی اپنی جاندار اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں جس نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے لیکن اب ان کے ایک بیان نے پورے بھارت کے ہندوؤں کوحیران کردیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:مذہب تبدیل کرنے والی بالی ووڈ اداکارائیں اوراداکار

بھارتی اداکارہ ماہی وج کا کہنا تھا کہ ہندو ہونے کے باوجود 2 سال سے رمضان المبارک میں روزے رکھ رہی ہوں اور مسلمانوں کی طرح سحرو افطار کا باقاعدہ اہتمام کرتی ہوں جس سے مجھے دلی سکون ملتا ہے جب کہ روزے کے دوران بھوک محسوس نہیں ہوتی بلکہ خود کو ترو تازہ محسوس کرتی ہوں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:بھارتی اداکارہ نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر اسلام قبول کرلیا

اداکارہ نے کہا مجھے لگتا ہے کہ اللہ مجھ سے یہی چاہتا ہے کیوں کہ جب سے روزے رکھنا شروع کیے ہیں تو زندگی میں خوشگوار تبدیلیاں رونما ہوچکی ہیں جس کے بعد رمضان میں روزے رکھنے کو زندگی کا لازمی حصہ بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:بالی ووڈ اداکارہ سروین چاؤلہ نے ہندو مذہب چھوڑ دیا

واضح رہے کہ بھارت میں سلور اسکرین کے علاوہ ٹی وی انڈسٹری میں بھی اداکار رمضان المبارک میں افطار پارٹیوں کا انعقاد کرتے ہیں جہاں نامور اداکار روایتی جوش و خروش کے ساتھ شرکت کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں