پی سی بی نے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کے معاہدے میں ایک سال کی توسیع کردی

فٹنس ٹرینیر گرانٹ لوڈن اور بولنگ کوچ اظہر محمود کے معاہدے میں بھی توسیع کی گئی ہے۔


ویب ڈیسک July 11, 2016
فٹنس ٹرینیر گرانٹ لوڈن اور بولنگ کوچ اظہر محمود کے معاہدے میں بھی توسیع کی گئی ہے۔ فوٹو؛ فائل

BEIRUT: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی سفارش پر بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور اور فٹنس ٹرینیر گرانٹ لوڈن کے معاہدے میں ایک سال کی توسیع کردی۔

کھیلوں کی ویب سائٹ (کرک انفو) کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی سفارش پر بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور اور فٹنس ٹرینر گرانٹ لوڈن کے معاہدے میں ایک سال کی توسیع کا فیصلہ کیا ہے جب کہ ہیڈ کوچ کی ہی سفارش پر آسٹریلیا کے اسٹیو رکسن کے ساتھ بطور فیلڈنگ کوچ ایک سال کا معاہدہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب پی سی بی نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے ساتھ بھی ایک سال کا معاہدہ کیا ہے جس میں مزید ایک سال کی توسیع کی جاسکتی ہے لیکن وہ ان کی کارکردگی سے مشروط ہے جب کہ بولنگ کوچ اظہر محمود صرف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹیم کے ساتھ ہوں گے۔

واضح رہے کہ گرانٹ فلاور اور گرانٹ لوڈن نے جولائی 2014 میں پاکستان کرکٹ ٹیم سے 2 سال کا معاہدہ کیا تھا جو گزشتہ ماہ ختم ہوگیا تھا تاہم ان کے معاہدے میں پہلے ہی 3 ماہ کی توسیع کردی گئی تھی لیکن مکی آرتھر کے آنے کے بعد کوچنگ اسٹاف تبدیل کرنے کا امکان تھا تاہم ہیڈکوچ انہیں لوگوں کو اپنے کوچنگ اسٹاف میں رکھنا چاہتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں