لوکل گورنمنٹ قانون سندھ میں پھوٹ ڈالنے کی کوشش ہےنواز شریف

بل کی منظوری سے سندھ میں دہرا انتظامی نظام نافذ ہوگا،30نومبر کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان


Numainda Express November 28, 2012
بل کی منظوری سے سندھ میں دہرا انتظامی نظام نافذ ہوگا،30نومبر کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام نے متنازعہ سندھ پیپلزلوکل گورنمنٹ آرڈیننس اور ایکٹ کی منظوری کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ اس بل کی منظوری سے دہرا انتظامی نظام نافذ ہوگا جس کا مقصد صوبے میں ریاست کے اندر ریاست کا قیام ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ نام نہاد لوکل گورنمنٹ قانون صوبہ سندھ کے عوام میں پھوٹ ڈالنے اور انہیں تقسیم کرنے کی کوشش ہے، پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کی حکومت نے مفاہمت کے نام پر سندھ کا امن ، گورننس اور سماجی و اقتصادی ڈھانچا تباہ کر دیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) دیگر تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر سندھ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2012کے خلاف پر امن سیاسی جدوجہد کی حمایت کرتی رہے گی ۔ نواز شریف نے پیپلزپارٹی کے وزرا کی طرف سے پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل) کی خواتین اراکین اسمبلی سے ہتک آمیز رویے کی مذمت بھی کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں