ای سی اوکوچیلنجوں کا سامنا ہے وزیر خارجہ حنا کھر

آذربائیجان سربراہ کانفرنس سنگ میل ثابت ہوگی، ای سی او،دن پر رکن ممالک کومبارکباد۔

تنظیم نے قیام سے اب تک بہت مسافت طے کی، اقتصادی تعاون میں پیشرفت اہم کامیابی ہے۔ فوٹو: فائل

وزیرخارجہ حناربانی کھر نے کہاہے کہ اقتصادی تعاون کی تنظیم ای سی اوکوبہت سے چیلنجوں کاسامناہے۔


امید ہے ان پرکامیابی سے پورا اتریں گے۔دفترخارجہ کے ترجمان کے دفترسے منگل کوجاری کردہ ایک بیان کے مطابق بیسویں ای سی اودن کی مناسبت سے اپنے پیغام میں وزیرخارجہ حناربانی کھر نے رکن ممالک کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ای سی او نے اپنے قیام کے بعدسے اب تک بہت مسافت طے کی ہے اورخطے میں اقتصادی تعاون میں پیشرفت میں اہم کامیابی حاصل کی ہے۔

انھوں نے کہاکہ اکتوبرمیں آذربائیجان میں ہونے والی ای سی اوسربراہ کانفرنس ان مقاصد کے حصول کا اہم موقع فراہم کرتی ہے اورامیدہے کہ اس سربراہ کانفرنس کے دوران جن معاہدوںپراتفاق کیاگیا ان کے مقاصدبروقت حاصل کرنے میںمددملے گی۔انھوں نے اس موقع پرپاکستان کی طرف سے بہترعلاقائی تعاون کے حصول کے مشترکہ عزم اور ای سی اوکی سپورٹ جاری رکھنے کااعادہ کیا۔
Load Next Story