ہڑتال ختم نہ کی تو ڈاکٹروں کی اپنی طبیعت خراب ہو جائیگی رئیسانی

انکاعلاج ہمیںکرناپڑیگا،سول اسپتال کوئٹہ کے شعبۂ حادثات کے دورے پروزیراعلیٰ کی گفتگو۔


Express Desk November 28, 2012
علاج کی سہولتیں فراہم کرنے پرپاک فوج کا شکریہ، ڈاکٹرسعیدکی بازیابی تک ہڑتال کرینگے،ڈاکٹرز. فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ ڈاکٹرہڑتال ختم کردیںورنہ انکی اپنی طبیعت خراب ہوجائیگی اورہمیں علاج کرناپڑے گا۔

یہ بات انھوں نے سول اسپتال کوئٹہ کے دورے کے موقع پرکہی۔ وزیر اعلیٰ نے شعبۂ حادثات کابھی معائنہ کیا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ڈیوٹی پرواپس آنے والے ڈاکٹرہمارے سر،آنکھوں پر ہیں، دیگر ڈاکٹرغیر مشروط طورپرہڑتال ختم کر دیں۔ وزیر اعلیٰ نے سی ایم ایچ کابھی دورہ کیا اور شہریوں کو علاج ومعالجے کی سہولتیں فراہم کرنے پرپاک فوج کا شکریہ اداکیا۔

واضح رہے کہ 42 روزقبل اغوا ہونے والے ماہرامراض چشم ڈاکٹر سعید خان کی عدم بازیابی پرڈاکٹروںکی ہڑتال جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق بلوچستان حکومت نے معطل ڈاکٹروںسے سرکاری رہائش گاہیںخالی کرانے کا فیصلہ کیاہے۔دوسری جانب ہڑتالی ڈاکٹروںکاکہنا ہے کہ وہ صوبائی حکومت کیخلاف توہین عدالت کاکیس دائرکریںگے اورڈاکٹرسعیدکی بازیابی تک ہڑتال جاری رہے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں