مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کی شہادت پر بھارتی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

بھارتی جارحیت کسی صورت قبول نہیں معصوم کشمیریوں کا قتل عام بند کیا جائے، سیکریٹری خارجہ


ویب ڈیسک July 11, 2016
بھارتی جارحیت کسی صورت قبول نہیں معصوم کشمیریوں کا قتل عام بند کیا جائے، سیکریٹری خارجہ، فوٹو؛ فائل

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں نہتے کشمیریوں کی شہادت پر بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت سے شہادتوں کی تعداد 30 ہوگئی



ایکسپریس نیوز کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم اور بربریت کے خلاف پاکستان نے شدید احتجاج کیا ہے اور اس ضمن میں بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا۔ سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے بھارتی ہائی کمشنر کو مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں کی شہادتوں پر پاکستان کے شدید تحفظات سے آگاہ کیا اور احتجاجی مراسلہ بھی ان کے حوالے کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: بان کی مون کا مقبوضہ کشمیر کی کشیدہ صورتحال پر تشویش کا اظہار



اس موقع پر سیکریٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں پر امن مظاہرین پر فائرنگ کی جس سے 30 کشمیری شہید اور 300 سے زائد زخمی ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ برہان وانی سمیت معصوم لوگوں کی شہادت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، بھارتی فوج کی جارحیت کسی صورت قبول نہیں، بھارتی حکومت معصوم کشمیریوں کا قتل عام بند کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں پر طاقت کا استعمال ماورائے عدالت قتل کے مترادف ہے، بھارت اس جارحیت میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں طاقت کا استعمال کشمیری عوام کو حق خودارادیت سے نہیں ہٹا سکتا، وزیراعظم

واضح رہےکہ بھارتی فوج کے ہاتھوں تحریک آزادی کے نوجوان کمانڈر برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد مقبوضہ وادی میں احتجاجی لہر زور پکڑ گئی ہے جب کہ قابض فوج کی بربریت میں اب تک 30 کشمیری شہید ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں