ایم کیوایم کا کارکنان کے ماورائے عدالت قتل اور گرفتاریوں کے خلاف احتجاج
ہمیں ملک بنانے کا صلہ لاشوں کی صورت میں مل رہا ہے، خالد مقبول صدیقی
ایم کیوایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ ملک میں آئین نہیں بلکہ طاقت کا قانون چلتا ہے جب کہ ہمیں ملک بنانے کا صلہ لاشوں کی صورت میں مل رہا ہے۔
متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے کارکنان کے ماورائے عدالت قتل اور گرفتاریوں کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیوایم رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ نا انصافیوں پر اگر کسی نے مدد نہیں کی تو ہم خود کھڑے ہو سکتے، کارکن قائد کے حکم پر جھاڑو اٹھا سکتے ہیں تو حقوق کےلیے سب کچھ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ بتاتی ہے کہ ملک میں آئین نہیں بلکہ طاقت کا قانون چلتا ہے جب کہ ہمیں ملک بنانے کا صلہ لاشوں کی صورت میں مل رہا ہے۔
اس موقع پر کنور نوید جمیل سمیت دیگر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ شہر میں لاقانونیت آخری حد کو پہنچی تو ہم نے آپریشن کامطالبہ کیا تھا لیکن اب ناانصافیوں کا سلسلہ بند نہ ہوا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کر دیا جائے گا۔