ٹی او آرز پر اپوزیشن کو دوبارہ مشاورت کی دعوت دیں گے اسحاق ڈار

اسحاق ڈار نے وزیراعظم سے ملاقات کی جس میں ٹی او آرز پر اپوزیشن سے اختلافات پر بات چیت کی گئی۔


ویب ڈیسک July 11, 2016
اسحاق ڈار نے وزیراعظم سے ملاقات کی جس میں ٹی او آرز پر اپوزیشن سے اختلافات پر بات چیت کی گئی۔ فوٹو؛ فائل

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس کے ٹی او آرز پر اپوزیشن کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت دی جائے گی اور اس سلسلے میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے کل رابطہ ہوگا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی جس میں پاناما لیکس کے ٹی او آرز میں اپوزیشن سے اختلافات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد ایکسپریس نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ سے کل رابطہ ہوگا جس میں پاناما لیکس کے ٹی او آرز پر اپوزیشن کو دوبارہ دعوت دی جائے گی اور ان سے الیکشن کمشن کے ممبران کی تقرری پر بات ہوگی۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے وزیراعظم نوازشریف کی زیر قیادت 3 سال قبل اصلاحات کا آغاز کیا جب کہ حکومت نے اسٹیٹ بینک،ایس ای سی پی اور ایف بی آر سمیت دیگر اداروں کو مضبوط بنانے کے لیے اصلاحات کا آغاز کیا اور اگلے 2 سال کے دوران بھی اصلاحات کا عمل جاری رہے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں