باڑہ میں فورسز کے ساتھ جھڑپ4شدت پسند ہلاک

2کی شناخت ہوگئی، اسلحہ برآمد ، شلوبر میں گولہ گرنے سے گھر کو نقصان.


Numainda Express November 28, 2012
باجوڑمیں عسکریت پسندوں کاتہہ خانے میں چھپایا گیا اسلحے وگولہ بارودکاذخیرہ برآمد۔ فوٹو: فائل

KARACHI: باڑہ اکاخیل میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 4 مبینہ شدت پسند جاں بحق ہو گئے۔

علاوہ ازیں باجوڑ ایجنسی میں تباہی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے ایف سی نے باٹوار سلارزئی میں گولہ بارود کاذخیرہ برآمدکرلیا، فورسز کے مطابق باڑہ اکاخیل کے علاقہ زاوہ میں پیر اور منگل کی رات فورسز کی شدت پسندوں کے ساتھ جھڑپ ہوئی ،جھڑپ میں مبینہ طور پر 4 شدت پسند جاں بحق ہوگئے جن کی لاشیں سیکیورٹی فورسز نے قبضے میں لے کر صبح کو پولیٹیکل انتظامیہ کے حوالے کر دی ،یہ لاشیں لیوی سینٹر میں شناخت کیلیے رکھ دی گئیں، ان میںسے 2کی شناخت شاہ فیصل درہ آدم خیل اور محمد عاصم ساکن چارسدہ کے نام سے ہوئیں ۔

فورسز کے مطابق جھڑپ کے بعد شدت پسندوں کے قبضے سے 4 ایس ایم جی گنیں بھی برآمد کی گئیں۔ ایک اور واقعے میں باڑہ شلوبر میں مارٹر گولہ گرنے سے ایک گھر کو نقصان پہنچا ہے اورمکان کے دو کمرے ۔برآمدہ اور چار دیواری تباہ ہو گئی۔ باجوڑ ایجنسی میںسرچ آپریشن کے دوران برآمد کیا گیا اسلحہ اور گولہ بارود عسکریت پسندوں نے 2 ماہ قبل ہونیوالی جھڑپ کے دوران تہہ خانے میں چھپایاتھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں