پاناما لیکس کا معاملہ مفاہمت سے سلجھایا جائے وزیراعظم کی وفاقی وزرا کو ہدایت

وزیراعظم کی زیرصدارت مشاورتی اجلاس میں اسحاق ڈار اور پرویز رشید سمیت دیگر نے شرکت کی۔

وزیراعظم کی زیرصدارت مشاورتی اجلاس میں اسحاق ڈار اور پرویز رشید سمیت دیگر نے شرکت کی۔ فوٹو؛ فائل

وزیراعظم نوازشریف نے وفاقی وزرا کو پاناما لیکس کا معاملہ مفاہمت سے سلجھانے کی ہدایت کی ہے۔

لاہور کے كیمپ آفس میں وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا جس میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور وزیراطلاعات پرویز رشید سمیت دیگر حكام نے شركت كی۔ ذرائع كے مطابق اجلاس میں ٹی اوآر اور الیكشن كمیشن كے اركان كی تقرری كے حوالے سے تبادلہ خیال كیا گیا جب کہ وزیراعظم نے وفاقی وزرا کو ٹی او آر كے معاملے پر مفاہمت كی ایك اور كوشش كی ہدایت كی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ٹی او آرز پر اپوزیشن کو دوبارہ مشاورت کی دعوت دیں گے، اسحاق ڈار


ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم نوازشریف كا كہنا تھا كہ پاناما لیکس کے معاملے کو مفاہمت سے سلجھانے کی کوشش کی جائے جب کہ اسحاق ڈار خورشید شاہ سے رابطوں كو نتیجہ خیز بنائیں۔ وزیر اعظم نے کہا چاہتے ہیں كہ ملكی ترقی اور خوشحالی كے لیے اپوزیشن ہمارا ساتھ دے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پاناما لیکس ٹی او آر اور الیکشن کمیشن کے ارکان کا تقرر؛ اپوزیشن کی سرگرمیاں بحال

اس موقع پر وزیراعظم نوازشریف كو آزاد كشمیر كے الیكشن پر وفاقی وزراء نے بریفنگ دی جب کہ وزیراعظم نے انتخابی ماحول میں تشدد كاعنصر آنے پرافسوس كا اظہار كرتے ہوئے ہدایت كی كہ انتخابات پُرامن طریقے سے ہونے چاہئیں۔
Load Next Story