دن بھر کی 10 بڑی خبروں پر ایک نظر

پاکستان کا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں نہتے کشمیریوں کی شہادت پر شدید احتجاج۔


July 11, 2016
پاکستان کا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں نہتے کشمیریوں کی شہادت پر شدید احتجاج۔ فوٹو: فائل

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں نہتے کشمیریوں کی شہادت پر بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔



تحریک آزادی کے نوجوان کمانڈر برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد شروع ہونے والی احتجاجی لہر کو دبانے کے لئے بھارتی فوج کی کارروائیوں میں شہادتوں کی تعداد 30 ہوگئی جب کہ وادی میں کرفیو کا عالم ہے۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔



وزیراعظم نوازشریف نے وفاقی وزرا کو پاناما لیکس کا معاملہ مفاہمت سے سلجھانے کی ہدایت کی ہے۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔



تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہےکہ شادی کے بندھن پر ان کا یقین پہلے سے بھی زیادہ مضبوط ہوگیا ہے اس لیے وہ ایک بار پھر شادی کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔



سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور ان کے صاحبزادے نے سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی اور انہیں علی حیدر گیلانی کی بازیابی کی کوششوں پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔



پی آئی اے كی كوالالمپور سے لاہور آنے والی پرواز میں مسافروں كو دیئے گئے كھانے سے كیڑے نكل آئے۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔



برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون بدھ کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے جس کے بعد وزیر داخلہ تھریسامے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گی۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔



پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی سفارش پر بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور اور فٹنس ٹرینیر گرانٹ لوڈن کے معاہدے میں ایک سال کی توسیع کردی۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔



قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی کا شیر ہوں اس لئے مزید ڈیڑھ سے دو سال تک محدود اوورز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔



بالی ووڈ دبنگ اسٹار سلمان خان کی فلم "سلطان" نے باکس آفس پر نئے ریکارڈ بناتے ہوئے ریلیز کے 5 روز کے دوران 182 کروڑ کا بزنس کرلیا۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں