بان کی مون کا مقبوضہ کشمیر کی کشیدہ صورتحال پر تشویش کا اظہار

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی شہادت پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔


ویب ڈیسک July 12, 2016
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی شہادت پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ فوٹو؛ فائل

HULL: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی ریاستی دہشت گردی کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بان کی مون مقبوضہ کو کشمیر میں بھارتی افواج کے ہاتھوں شہید ہونے والے بے گناہ کشمیریوں کے قتل پر نہ صرف تشویش ہے بلکہ بان کی مون نے اس صورتحال کے نتیجے میں مقبوضہ کشمیر میں جاری کشید گی پر بھی اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت سے شہادتوں کی تعداد 30 ہوگئی

دوسری جانب ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے معصوم کشمیریوں کی شہادت پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کی شہادت پر بھارتی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

واضح رہے کہ تحریک آزادی کے نوجوان کمانڈر برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد شروع ہونے والی احتجاجی لہر کو دبانے کے لئے بھارتی فوج کی کارروائیوں میں شہادتوں کی تعداد 30 ہوگئی جب کہ وادی میں کرفیو کا عالم ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں