توصیف احمد نے بیٹسمینوں سے امیدیں باندھ لیں
پلیئرز اس بار دورہ انگلینڈ میں بہتر پرفارمنس دیں گے، مڈل آرڈر پراعتماد ہے
PESHAWAR:
توصیف احمد نے پاکستانی بیٹسمینوں سے بہتر بیٹنگ کی امیدیں باندھ لیں، وہ سمجھتے ہیں کہ قومی بیٹسمین اس بار انگلینڈ کی سرزمین پر پچھلے ٹورز سے زیادہ بہتر پرفارمنس کا مظاہرہ کرینگے۔
انگلینڈ میں موجود پاکستانی کرکٹ ٹیم کی تیاریوں کو بارش کی وجہ سے تھوڑا دھچکا پہنچا، تاہم سلیکٹر توصیف احمد جمعرات سے لارڈز میں شروع ہونے والے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹیم کی بہتر پرفارمنس کیلیے پرامید ہیں، سسیکس کیخلاف سہ روزہ میچ کا آخری دن بارش کی نظر ہوا لیکن پاکستانی بیٹسمینوں نے سمرسٹ میں ہونے والے میچ کی دونوں اننگز میں بیٹنگ کی اور کنڈیشنز سے ہم آہنگی حاصل کی، ہوو میں سسیکس کیخلاف میچ کی پہلی اننگز میں بھی گرین شرٹس کو بیٹنگ کرنے کا موقع میسر آیا، توصیف احمد محسوس کرتے ہیں کہ پاکستانی مڈل آرڈر کو ان دنوں میچز میں بیٹنگ کے جوہر دکھانے کے بعد کافی پریکٹس مل چکی اور یہ لارڈز میں ہونے والے میچ کیلیے اچھا شگن ہے۔
انھوں نے ایکسپریس ٹریبیون سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں بیٹسمینوں خاص طور پر مڈل آرڈر نے کافی بہتر پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اور وہ پہلے ٹیسٹ سے قبل ان فارم اور پراعتماد نظر آتے ہیں، اگرچہ سلیکٹر نے اعتراف کیا کہ ٹاپ آرڈر کی پرفارمنس خدشے والی بات ہے تاہم وہ لارڈز میں اچھی کارکردگی دکھانے میں کامیاب رہتے ہیں تو مہمان سائیڈ میزبان کے لیے نہایت مضبوط قوت ثابت ہونے جارہی ہے، انھوں نے کہا کہ محمد حفیظ کی فارم پریشانی والی بات ہے لیکن وہ ایک بہترین بیٹسمین ہیں جن کے پاس کافی تجربہ موجود ہے، توصیف احمد کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے اوپنرز اچھا آغاز فراہم کرنے میں کامیاب رہے تو پھر بعد میں آنے والے بیٹسمین انگلش بولرز کیخلاف بہترین تاثر چھوڑنے میں کامیاب رہیں گے اور ان کیلیے گرین شرٹس کو قابو کرنا مشکل ہوجائیگا۔