افغانستان نے پاکستان سے آٹے کی سپلائی روک دی بھارت سے درآمد شروع

بھارت سے آٹے کی سپلائی شروع ہونے کے بعد پاکستانی آٹے کی درآمدپربھاری ٹیکس عائد کردیا


Numainda Express July 12, 2016
پاکستان سے دس لاکھ ٹن آٹے کی سپلائی افغانستان کو ہوتی تھی،پاکستان میں نرخ کم ہونیکا امکان فوٹو: فائل

افغان حکومت نے پاکستان سے آٹے کی سپلائی پر پابندی عائد کردی جس سے ملک بھر میں قیمتوں میں کمی کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔

افغانستان کو سفید اور سرخ آٹے کی سپلائی گزشتہ روز سے بند ہو گئی ہے پشاور سمیت ملک بھر سے دس لاکھ ٹن آٹے کی سپلائی افغانستان کو ہوتی تھی تاہم افغان حکومت نے بھارت سے آٹے کی سپلائی شروع ہونے کے بعد پاکستانی آٹے کی درآمد پر بھاری ٹیکس عائد کردیا ہے جس کے باعث پاکستان سے آٹے کی سپلائی بند ہو گئی ہے ۔

جس سے فلور ملز مالکان کوکروڑوں روپے کے نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔پشاور سمیت ملک بھر میں آٹھ سو سے زائد فلور ملز پہلے سے ہی بند پڑی ہیں ۔آٹے کی سپلائی بند ہونے سے آٹے کے کاروبار سے وابستہ تاجروں نے شدید احتجاج کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں