ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز گزشتہ دو روز سے کومہ میں ہیں اوران کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔
سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کا گزشتہ ہفتے کمرکا آپریشن کیا گیا تھا۔ شاہ عبداللہ کی کمر کے بالائی حصے میں تکلیف کے بعد انہیں ریاض میں شاہ عبدالعزیز کمپلیکس میں لے جایا گیا تھا جہاں ان کی کمر کے بالائی حصے کی سرجری کے بعد کمرمیں لچک پیدا کرنے والے پٹھے ڈالے گئے۔
ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ شاہ عبداللہ کا آپریشن کامیاب نہیں ہوا ہے، وہ آپریشن کے بعد سے انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل ہیں اور گزشتہ دو روز سے وینٹی لیٹر پر ہیں۔ دوسری طرف سعودی میڈیا کی جانب سے اس طرح کی خبروں کی تردید کی گئی ہے اور دعویٰ کیا جارہا ہے کہ شاہ عبداللہ تیزی سے روبہ صحت ہیں۔