بارش برسانے والا ہوا کا کم دباؤ سندھ میں داخل شدید بارشوں کی پیشگوئی
آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران کراچی، حیدرآباد اور میرپورخاص ڈویژن میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش برسانے والا ہوا کا کم دباؤ سندھ میں داخل ہوچکا ہے جو آج اور کل ساحلی علاقوں میں شدید بارشوں کا سبب بنے گا۔
ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات عبدالرشید کے مطابق بارش برسانے والا ہوا کا کم دباؤ پاکستان میں داخل ہوچکا ہے جو مٹھی، تھرپارکر، ننگر پارکر، میر پور خاص، بدین اور حیدرآباد میں بارش برساتا ہوا آج سہہ پہ کراچی میں داخل ہوگا۔ ہوا کا یہ کم دباؤ کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں آج اورکل تیز ہواؤأں کے ساتھ بارش کا باعث بنے گا۔
دوسری جانب کراچی کی بلدیاتی انتظامیہ نے ممکنہ بارشوں کے پیش نظر محکمہ جات ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ ایڈمنسٹریٹرکراچی لئیق احمد کا کہنا ہے کہ ممکنہ بارشوں کے پیش نظربلدیہ عظمیٰ کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں، متعقلہ محکموں کے تمام افسران اور اہلکار بر وقت حاضر ہوں گے، اس کے علاوہ مختلف مقامات پر سٹی وارڈن تعینات کر دیئے گئے ہیں، عوام ریسکیو ایمبولینس کے لیے 1122 جب کہ فائر بریگیڈ کے لیے 16 پر رابطہ کریں۔