ملک کے مختلف دریاؤں میں پانی کے بہاؤمیں اضافہ کئی مقامات پر سیلابی کیفیت
دریائے پنجکوڑا، دریائے کابل اور دریائے سندھ میں نچلے درجے کا سیلاب ہے
HARIPUR:
ملک میں جاری مون سون بارشوں اور پہاڑوں پر برف پگھلنے سے دریاؤں اور ندی نالوں کے بہاؤ میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے جب کہ کئی مقامات پر سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔
خیبرپختونخوا فلڈ سیل کے مطابق دریائے پنجکوڑا میں دیرکے مقام پرنچلے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کا بہاؤ 11 ہزار 595 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پرنچلے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کا بہاؤ 50 ہزار 600 کیوسک رکارڈ کیا گیا ہے۔
دریائے سندھ میں کالا باغ چشمہ اورگڈو پربھی نچلے درجے کا سیلاب ہے، کالاباغ پر پانی کی آمد 2 لاکھ 75 ہزار 100 اور اخراج 2 لاکھ 67 ہزار600 کیوسک ہے، دریائے سندھ میں چشمہ بیراج پر پانی کی سطح میں کمی ہوئی ہے، اس وقت بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 69 ہزار260 جب کہ اخراج 2 لاکھ 96 ہزار 49 کیوسک ہے۔ سکھر بیراج پر پانی کی آمد دو لاکھ 38 ہزارسے تجاوزکرگئی ہے، جس کے بعد سکھر بیراج سے کوٹری بیراج کے لیے ایک لاکھ 83 ہزار کیوسک پانی چھوڑا جا رہا ہے جہاں کوٹری پانی کی آمد66 ہزار کیوسک تک پہنچ گئی۔
فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق تربیلاڈیم میں قابل استعمال پانی کی سطح ایک ہزار511 فٹ ہے جب کہ ڈیم سے پانی کا اخراج 2 لاکھ 12 ہزار200 کیوسک ہے۔ منگلا ڈیم میں قابل استعمال پانی کی سطح ایک ہزار 220 فٹ ہے جب کہ پانی کی آمد 37 ہزار285 اور اخراج 15 ہزارکیوسک ہے۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے رواں برس سندھ اور بلوچستان میں معمول سے زائد بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔