سلمان خان کو بوڑھا کہنے پر والد سلیم خان غصے سے آگ بگولہ ہوگئے
کچھ لوگوں کودوسروں کودکھ دینے میں بہت مزہ آتا ہے جبکہ اگروہ اپنی اس عادت پر قابو پا لیں تو انسان بن سکتے ہیں، سلیم خان
بالی ووڈ کو مسلسل 100 کروڑ کلب کی فلمیں دینے والے دبنگ خان کے والد سلیم خان نے اپنے سپر اسٹار بیٹے کو بوڑھا کہنے پر نکتہ چینی کرنے والوں کو 'سلطان' دیکھنے کا مشورہ دے دیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے دبنگ اداکارسلمان خان کے والد سلیم خان نے ٹی وی پروگرام کے دوران اپنے بیٹے کو بوڑھا کہنے والوں کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرشدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جو سلمان خان کو بوڑھا کہتے ہیں وہ پہلے ان کی نئی فلم "سلطان" دیکھیں، فلم میں نبھایا جانے والا کردارکوئی بوڑھا آدمی ادا نہیں کرسکتا۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کی فلم ''سلطان'' نے باکس آفس پر دھوم مچادی
دبنگ خان کو ایک ٹی پروگرام میں کہا جا رہا تھا کہ وہ اب اتنے بوڑھے ہو گئے ہیں کہ انھیں دادا کا کردار ادا کرنا چاہیئے جس پرسلیم خان نے اپنے بیٹے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگوں کو دوسروں کو دکھ دینے میں بہت مزہ آتا ہے جب کہ اگروہ اپنی اس عادت پرقابو پا لیں تو انسان بن سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عامرخان فلم ''سلطان'' دیکھ کر زارو قطار روپڑے
یہ بھی پڑھیں: بجرنگی بھائی جان کی "منی" فلم سلطان دیکھ کر رونے لگیں
واضح ر ہے کہ سلمان خان کی فلم سلطان نہ صرف بھارت بلکہ دیگر ممالک میں بھی کھڑکی توڑ بزنس دے رہی ہے جب کہ فلم میں سلمان کی بہترین اداکاری کی بھی تعریف کی جارہی ہے۔