عمران خان کی تیسری شادی سے متعلق خبریں گرم چیئرمین تحریک انصاف کی تردید
اب تک شادی نہیں کی اگر شادی کی تو اس کا باقاعدہ اعلان کروں گا، عمران خان
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی شادی کی خبریں ایک مرتبہ پھر سرگرم ہوگئیں جس کے بعد انہیں خود بیان دینا پڑ گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ان دنوں لندن میں موجود ہیں جب کہ ان کی تیسری شادی کی خبریں گردش کر رہی ہیں اور اس حوالے سے کہا جارہا ہے کہ کپتان پاکپتن سے تعلق رکھنے والی مانیکا خاندان کی خاتون سے شادی کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ذرائع ابلاغ میں خبریں آنے کے بعد عمران خان اور تحریک انصاف نے شادی سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ میری شادی سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں اور اب تک شادی نہیں کی اگر شادی کی تو اس کا باقاعدہ اعلان کروں گا اور عوامی سطح پر شادی کی تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : عمران خان ایک بار پھر شادی کے بارے میں سوچنے لگے
دوسری جانب ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق کا کہنا ہے کہ عمران خان کی شادی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے اس حوالے سے قیاس آرائیوں سے گریز کیا جانا چاہیئے۔ ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ عمران خان نے اپنی شادی کی تمام تر ذمہ داری اپنی بہنوں کو سونپ رکھی ہے اور اگر ایسی کوئی اطلاع ہوئی تومیڈیا کو اس حوالے سے آگاہ کیا جائے گا تاہم انہوں نے واضح کیا کہ پاکپتن کی مانیکا فیملی کے ساتھ عمران خان کی روحانی وابستگی ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : عمران خان نے اپنی اہلیہ ریحام خان کو طلاق دیدی
ادھر عمران خان کے خاندانی ذرائع نے بھی شادی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے لیے کوئی لڑکی نہیں دیکھی ہے اور نہ ہی شادی طے کی ہے جب کہ میڈیا پر عمران خان کی شادی سے متعلق خبریں دیکھ کر ہنسی آرہی ہے۔
واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور ریحام خان کی شادی 2015 میں میں سادگی سے ہوئی تھی اور 9 ماہ 22 روز بعد اس جوڑے کے راستے جدا ہوگئے تھے۔