پاکستان کی سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بریفنگ

بھارتی فورسز مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت ہلاکتوں میں ملوث ہے، سیکریٹری خارجہ اعزاز چودہری


ویب ڈیسک July 12, 2016
گزشتہ روز کے دوران بھارتی قابض فورسز کی فائرنگ سے 32 کشمیری شہید جب کہ درجنوں زخمی ہوچکے ہیں فوٹو: فائل

ISLAMABAD: سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں پر امن مظاہرین پر بھارتی تشدد اور فائرنگ ناقابل قبول ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دفتر خارجہ اسلام آباد میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن ممالک امریکا، چین، برطانیہ ، فرانس اور روس کے سفارت کاروں نے سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سیکریٹری خارجہ نے عالمی طاقتوں کے سفرا کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم اور گزشتہ چند روز کے دوران بے گناہ کشمیریوں کی شہادتوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے، بھارتی فورسز مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت ہلاکتوں میں ملوث ہے، پاکستان کے لئے پرامن مظاہرین پر تشدد اور فائرنگ ناقابل قبول ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کے دوران بھارتی قابض فورسز کی فائرنگ سے 35 کشمیری شہید جب کہ درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔