عمران خان کی شادی ہو بھی گئی توچلے گی نہیں قندیل بلوچ کی بددعا

میرے دل میں عمران خان کے لیے سچی محبت ہے اورعمران خان کو اس محبت کا ایک نا ایک دن ضرور احساس ہوگا، قندیل بلوچ


ویب ڈیسک July 12, 2016
میں عمران خان کے لیے سب کچھ قربان کے لیے تیار ہوں۔،قندیل فوٹو : فائل

ماڈل قندیل بلوچ کا کہنا ہے کہ اللہ کرے کہ عمران خان کی شادی کی خبر جھوٹی ہو اور اگر ہو بھی گئی تو زیادہ عرصہ نہیں چلے گی۔

ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے قندیل بلوچ کا کہنا تھا کہ اللہ کرے کہ عمران خان کی شادی کی خبر جھوٹی ہو۔ اگر عمران خان کی شادی ہو بھی گئی تو چلے گی نہیں، ان کو میرے پاس ہی آنا ہوگا کیونکہ میرے دل میں عمران خان کے لیے سچی محبت ہے اور عمران خان کو اس محبت کا ایک نا ایک دن ضرور احساس ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: مفتی عبدالقوی کو جان بوجھ کررسوا نہیں کیا بلکہ وہ خدا کی پکڑمیں آئے ہیں، قندیل بلوچ

ماڈل کا کہنا تھا کہ انہوں نے عمران خان کو مشورہ دیا تھا کہ اگر انہیں پاکستان کا وزیراعظم بننا ہے اور اپنی زندگی بہتر طریقے سے گزارنی ہے تو انہیں شادی کرنی ہی ہوگی، جیون ساتھی کے بغیرزندگی نہیں گزاری جاسکتی اور ان کے پاس مجھ سے بہتر کوئی انتخاب نہیں ہے، اگروہ مجھ سے شادی کرلیتے ہیں تو وہ آنے والی زندگی کے فیصلے بہترین اندازمیں کرسکیں گے جب کہ میں بھی عمران خان کے لیے سب کچھ قربان کے لیے تیار ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: مفتی عبد القوی کی سیلفیاں اپ لوڈ کرنے کا مقصد ان کا اصل چہرہ سامنے لانا تھا، قندیل بلوچ

واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی شادی کی خبریں ایک مرتبہ پھرگرم ہوگئیں جب کہ ترجمان تحریک انصاف نے شادی کی خبروں کی سختی سے تردید کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پرماڈل قندیل بلوچ زاروقطارروپڑیں

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔