قومی کرکٹرز کے بال بنانے والے ہیئر ڈریسر کے کھلاڑیوں کے بارے میں دلچسپ انکشافات
محمد رشید کے پاس آنے والے کرکٹرز میں شعیب ملک،سرفراز احمد،خالد لطیف،فواد عالم سمیت دیگر شامل ہیں۔
پاکستان میں متعدد ماہراورعالمی معیار کے ہیئر اسٹائلسٹ موجود ہیں تاہم کراچی کا ایک ہیئر اسٹائلسٹ ایسا ہے جس کے پاس قومی ٹیم کے کرکٹرز کی بڑی تعداد خاص طورپر اپنے بال بنوانے آتی ہے۔
کراچی میں موجود ہیئر اسٹائلسٹ محمد رشید کا شمار ملک کے معروف ہیئر اسٹائلسٹس میں ہوتا ہے جس کی خاص بات یہ ہے کہ قومی ٹیم کے اکثر کرکٹر اس سے بال بنوانا پسند کرتے ہیں اور جو کرکٹرز کراچی میں نہیں رہتے ان کا جب بھی شہر قائد میں آنا ہوتا ہے تو اکثر کرکٹرز محمد رشید کے پاس ضرور جاتے ہیں جہاں وہ ان کے بالوں کو نت نئے اسٹائل میں ڈھالتا ہے۔
ہیئراسٹائلسٹ محمد رشید کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم میں وہ کرکٹرز جو دیہی علاقوں سے آتے ہیں ان کے ہیئر اسٹائل اتنے اچھے نہیں ہوتے جب کہ ان کے مقابلے میں کراچی کے کھلاڑی خود کو سجا سنوار کے رکھتے ہیں۔ محمد رشید نے بتایا کہ حارث سہیل، فواد عالم، سرفرازاحمد اورانورعلی سمیت بہت سے کرکٹرز اپنی شادی کے لییے ان کے پاس سے تیا رہو چکے ہیں ۔
محمد رشید کے پاس آنے والے کرکٹرز میں شعیب ملک، سرفراز احمد، خالد لطیف، فواد عالم، وہاب ریاض،س عید اجمل ،حارث سہیل اورانور علی سمیت قومی ٹیم کے کرکٹرز کی ایک بڑی تعداد شامل ہے جن میں سے تو اکثر اپنی شادی کے موقع پر بھی اسی کے پاس سے تیار ہوئے ہیں۔