واشنگٹن پاکستان کو انسداد دہشتگردی کی مد میں دی جانے والی امداد پر نئی شرائط کا بل تیار

نئی شرائط کے مطابق اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ پاکستان حقانی نیٹ ورک، افغان طالبان کی مدد نہیں کررہا ہے۔


ویب ڈیسک November 28, 2012
نئی شرائط کے مطابق اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ پاکستان حقانی نیٹ ورک، افغان طالبان کی مدد نہیں کررہا ہے۔ فوٹو: فائل

امریکا کی جانب سے پاکستان کو انسداد دہشتگردی کی مد میں دی جانے والی امداد پر نئی شرائط عائد کرنے کے لئے بل تیارکرلیا گیا ہے جوچند ہفتوں میں سینٹ میں پیش کر دیا جائے گا۔


امریکی نیشنل ڈیفنس آتھرائزیشن ایکٹ 2013 کے بل کا مسودہ جاری کردیا گیا ہے۔ اس بل میں تجویز کیا گیا ہے کہ پاکستان کو انسداد دہشتگردی کی مد میں 17 لاکھ 50 ہزار ڈالر سے زائد رقم نہ دی جائے۔


نئی شرائط کے مطابق پاکستان نیٹو سپلائی کو تحفظ فراہم کرے گا، اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ پاکستان حقانی نیٹ ورک، افغان طالبان کی امداد نہیں کررہا، اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی سمیت انسداد دہشت گردی میں امریکا کی مدد کرنے والے پاکستانیوں کوگرفتارنہ کیا جائے۔ اس بل کو جلد امریکی سینیٹ میں پیش کیا جائے گا۔ وزیر دفاع امریکی مفادات کو مدنظررکھتے ہوئے ان شرائط کوختم بھی کر سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں