وفاقی تعلیمی بورڈ کے میٹرک کے امتحانات میں لڑکیوں نے میدان مارلیا

سائنس اور آرٹس دونوں گروپس میں پہلی تینوں پوزیشنز لڑکیوں نے حاصل کیں.


ویب ڈیسک July 12, 2016
وزیر مملکت برائے تعلیم بلیغ الرحمان نے نتائج کا باقاعدہ اعلان کیا اور نمایاں پوزیشن لینے والی طالبات میں پھولوں کے گلدستے تقسیم کیے فوٹو:ایکسپریس

وفاقی تعلیمی بورڈ نے میٹرک 2016 کے تنائج کے نتائج کا اعلان کردیا جس کے مطابق کامیابی کا تناسب 79 فیصد رہا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی تعلیمی بورڈ نے میٹرک 2016 کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا، نتائج میں لڑکیوں نے میدان مارلیا۔ وزیر مملکت برائے تعلیم بلیغ الرحمان نے نتائج کا باقاعدہ اعلان کیا اور نمایاں پوزیشن لینے والی طالبات میں پھولوں کے گلدستے تقسیم کیے، سائنس اور آرٹس دونوں گروپس میں پہلی تینوں پوزیشنز لڑکیوں نے حاصل کیں.

سائنس گروپ میں پہلی پوزیشن منال عامر نےایک ہزار32 نمبر، دوسری پوزیشن عروج فاطمہ اور ایمن گل نے ایک ہزار31 نمبر اورتیسری پوزیشن اریشہ احسان نےایک ہزار30 نمبر لے کر حاصل کی جبکہ آرٹس گروپ میں پہلی پوزیش اریج سجاد نے985 نمبر ، دوسری پوزیشن بریرہ سجاد نے 982 اور تیسری پوزیشن رابعہ عمران نے 977 نمبر لے کر حاصل کی اورنتائج میں کامیابی کا تناسب 79 فیصد رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |