کراچی میں مسجد میں فائرنگ سے پاکستان علما کونسل کے مقامی صدر جاں بحق

مفتى حبيب الرحمن كا مسجد ميں قتل قابل مذمت اورقابل تشويش ہے، چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہراشرفى


ویب ڈیسک July 12, 2016
واردات میں نائن ایم ایم کا پستول استعما ل کیا گیا ، پولیس فوٹو: فائل

گلستان جوہر میں واقع مسجد کے حجرے میں فائرنگ سے پاکستان علما کونسل کراچی کے صدر مفتی حبیب الرحمان جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں واقع مسجد میں حجرے میں نامعلوم شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے شخص کا نام حبیب الرحمان ہے اور وہ مسجد کے پیش امام تھے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔

پاکستان علما کونسل کے ترجمان مولانا زاہد قاسمی کے مطابق فائرنگ کا نشانہ بننے والے مفتی حبیب الرحمان پاکستان علما کونسل کراچی کے صدر تھے ۔ پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مفتی حبیب الرحمان کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب صفورا گوٹھ میں ڈاؤ یونیورسٹی اوجھا کیمپس کے قریب سرکاری گاڑی میں سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ ایس ایس پی کراچی شرقی کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار دو افراد نے گاڑی میں موجود لوگوں کو لوٹنے کی کوشش کی جس پر گارڈ نے فائرنگ کردی، فائرنگ سے ہلاک ہونے والا شخص ڈاکو ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔