بھارت میں خاتون کے گلے میں ڈلے لاکٹ نے اسے گولی سے بچالیا

خاتون کو پسند کی شادی پر اس کے بھائی نے گولی ماری جو لاکٹ پر لگنے سے خاتون معجزانہ طور پر بچ گئی۔

خاتون کو پشند کی شادی پر اس کے بھائی نے گولی ماری جو لاکٹ پر لگنے سے خاتون معجزانہ طور پر بچ گئی۔ فوٹو: ڈیلی میل

جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے کی ایک حیرت انگیز مثال مظفر نگر میں اس وقت دیکھی گئی جب ایک خاتون کی گردن کا نشانہ لے کر کیا گیا فائر لاکٹ پر لگے پینڈینٹ سے رک گیا اور خاتون معجزانہ طور پر بچ گئیں۔

بھارتی شہر مظفر نگر میں پیش آنے والے اس واقعے میں شبنم نامی خاتون کی جانب سے پسند کی شادی کرنے پر اس کے بھائی نے ناراضگی اور طیش کا اظہار کیا اور اپنی بہن شبنم پر فائرنگ کردی۔ ایک گولی عین حلق کا نشانہ لے کر داغی گئی لیکن وہ گولی ٹھیک سنہرے پینڈینٹ پر لگی جو شبنم نے گلے میں پہن رکھا تھا۔




پسند کی شادی سے ناراض شبنم کا بھائی نعیم عید کی نماز کے بعد پستول لے کر اپنی بہن کے گھر گیا اور خاندان سے بغاوت کرکے شادی کے پاداش میں اپنی بہن پر فائرنگ کردی۔ بھائی کی فائرنگ سے ایک گولی شبنم کے گلے میں پہنے لاکٹ پینڈینٹ سے ٹکرا کر دوسرے زاویے میں گھوم گئی اور اس طرح وہ معجزانہ طور پر زندہ بچ گئی تاہم اس واقعہ میں خاتون کی گردن پر کچھ زخم آئے۔
Load Next Story