ڈرون حملوں سے متعلق کیس میں وزارت خارجہ نے جواب جمع کرادیا

پاکستان ڈرون حملوں کو جاری رکھنے کے کسی خفیہ معاہدے کا حصہ نہیں ہے, وزارت خارجہ

پاکستان ڈرون حملوں کو جاری رکھنے کے کسی خفیہ معاہدے کا حصہ نہیں ہے, وزارت خارجہ۔ فوٹو فائل

ڈرون حملوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران وزارت خارجہ نے ہائیکورٹ میں جواب جمع کرادیا۔


جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں بنچ نے جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ محمد سعید کی درخواست کی سماعت کی، دوران سماعت وفاق کے وکیل نے وزارت خارجہ کا تحریری بیان عدالت میں پیش کیا جس میں وزارت خارجہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ ڈرون حملوں کا ایشو ملکی خود مختاری کا معاملہ ہے اور اس پر امریکا سے بھرپور احتجاج کیا گیا ہے، انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاکستان ڈرون حملوں کو جاری رکھنے کے کسی خفیہ معاہدے کا حصہ نہیں ہے، کیس کی سماعت 13 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔

Recommended Stories

Load Next Story