وزیراعظم کی لندن میں اوپن ہارٹ سرجری نہیں ہوئی ڈاکٹر طاہرالقادری

بائی پاس کے بعد کوئی پانچویں دن وزیراعظم کی طرح ہشاش بشاش ہاتھ ہلاتا دکھائی نہیں دیتا، سربراہ عوامی تحریک


ویب ڈیسک July 12, 2016
بائی پاس کے بعد کوئی پانچویں دن وزیراعظم کی طرح ہشاش بشاش ہاتھ ہلاتا دکھائی نہیں دیتا، سربراہ عوامی تحریک، فوٹو؛ فائل

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ نوازشریف کا کوئی بائی پاس نہیں ہوا کیوں کہ بائی پاس کے ساتھ کوئی پانچویں دن ہشاش بشاش ہاتھ ہلاتا دکھائی نہیں دیتا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ نوازشریف کا کوئی بائی پاس نہیں ہوا کیوں کہ بائی پاس کے ساتھ کوئی پانچویں دن ہشاش بشاش ہاتھ ہلاتا دکھائی نہیں دیتا جب کہ نوازشریف کے آپریشن سے متعلق لندن کی کسی ڈاکٹر نے بھی بریفنگ نہیں دی۔

یہ خبر بھی پڑھیں؛ ملکی سیاست میں 100 دن فیصلہ کن ہیں، شیخ رشید کا دعویٰ

طاہر القادری کا کہنا تھا کہ حکومت حالت نزع میں ہے اور وہ مدت پوری نہیں کرے گی جب کہ ٹی او آرز کمیٹی کے حوالے سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے کمیٹی کا اجلاس 19 جولائی کو ہو گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں؛ وزیراعظم نوازشریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |