وزیراعظم نوازشریف نے کابینہ کا خصوصی اجلاس جمعہ کو طلب کرلیا

اجلاس گورنر ہاؤس لاہور میں ہوگا جس میں وزارت خارجہ کے حکام مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔


ویب ڈیسک July 12, 2016
اجلاس گورنر ہاؤس لاہور میں ہوگا جس میں وزارت خارجہ کے حکام مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔ فوٹو فائل

وزیراعظم نوازشریف نے جمعہ کو کابینہ کا خصوصی اجلاس لاہور میں طلب کرلیا جس میں مقبوضہ کشمیر کی کشیدہ صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق وزیراعظم نوازشریف نے جمعہ کو کابینہ کا خصوصی اجلاس لاہور گورنر ہاؤس میں طلب کرلیا جس میں برہان وانی کی شہادت اور مقبوضہ کشمیر کی کشیدہ صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا جب کہ وزارت خارجہ کے حکام کابینہ کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں پانچویں روز بھی کرفیو، قابض فوج کے مظالم کا سلسلہ جاری

دوسری جانب وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر دفتر خارجہ کو بھی ہدایت جاری کردی ہے۔ وزیراعظم کا کہنا ہےکہ کشمیر کی صورتحال کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے حکمت عملی طے کی جائے جب کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف عوام بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے سخت رد عمل کا اظہار کریں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں پر امن مظاہرین پر بھارتی تشدد اور فائرنگ ناقابل قبول ہے، پاکستان

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔