اٹلی میں 2 ٹرینوں کے درمیان تصادم سے 20 افراد ہلاک 35 زخمی

حادثے میں زخمی بیشتر افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ ریسکیو حکام


ویب ڈیسک July 12, 2016
حادثے میں زخمی بیشتر افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ ریسکیو حکام، فوٹو؛ اے ایف ہی

اٹلی میں 2 ٹرینوں کے درمیان تصادم سے 20 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہوگئے جب کہ بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی اٹلی کے قصبے باری میں 2 مسافر ٹرینوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک جب کہ 35 زخمی ہوگئے، حادثے کے بعد امدادی ٹیموں کی بڑی تعداد جائے حادثہ پر پہنچ گئی، ریسکیو آپریشن میں تمام لاشوں اور زخمیوں کو ٹرین سے باہر نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے لگتا ہے کہ دونوں ٹرینیں ایک ہی ٹریک پر ایک دوسرے کے سامنے آگئیں جس کے نتیجے میں تصادم ہوا تاہم واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔ اٹلی کے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مکمل تحقیقات کرکے ذمہ داروں کو سزا دی جائی گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |