پاکستان مستقبل کی 10 بڑی ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں شامل رپورٹ

پاکستان جلد ہی مینوفیکچرنگ کے حوالے سے دنیا کے ایک بڑے اور اہم مرکز کے طور پر ابھرے گا۔ بی ایم آئی کی رپورٹ


ویب ڈیسک July 12, 2016
پاکستان جلد ہی مینوفیکچرنگ کے حوالے سے دنیا کے ایک بڑے اور اہم مرکز کے طور پر ابھرے گا۔ بی ایم آئی کی رپورٹ، فوٹو؛ فائل

برطانوی ادارے ''بزنس مانیٹرنگ انٹرنیشنل'' ریسرچ (بی ایم آئی ریسرچ) نے پاکستان کو مستقبل قریب کی 10 بڑی ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں شامل کرلیا۔

سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق، بزنس مانیٹرنگ انٹرنیشنل (بی ایم آئی) کی تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان جلد ہی مینوفیکچرنگ کے حوالے سے دنیا کے ایک بڑے اور اہم مرکز کے طور پر ابھرے گا۔ بی ایم آئی نے اس رپورٹ میں بتایا ہے کہ پاکستان میں تعمیرات، ٹیکسٹائل اور آٹوموبائل سیکٹرز بھی تیزرفتار ترقی کریں گے جب کہ توانائی کی کم قیمتوں کے باعث مینوفیکچرنگ کے شعبے میں سرمایہ کاری سب سے نمایاں طور پر بڑھے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔