تحریک انصاف کا عمران خان کی شادی کی غلط خبرنشر کرنیوالے چینلز کے خلاف پیمرا میں جانے کا فیصلہ

پیمرا سے غیر ذمہ دارانہ مواد اور غلط معلومات نشر کرنے والے چینلز کے خلاف ایکشن کا مطالبہ کیا جائے گا۔ جہانگیر ترین


ویب ڈیسک July 12, 2016
پیمرا سے غیر ذمہ دارانہ مواد اور غلط معلومات نشر کرنے والے چینلز کے خلاف ایکشن کا مطالبہ کیا جائے گا۔ جہانگیر ترین

پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے پارٹی چیئرمین عمران خان کی شادی سے متعلق غلط خبر دینے والے چینلز کے خلاف پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین کا کہنا ہےکہ پارٹی قیادت نے عمران خان کی شادی سے متعلق غلط خبر دینے والے چینلز کے خلاف پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں پیمرا سے غیر ذمہ دارانہ مواد اور غلط معلومات نشر کرنے والے چینلز کے خلاف ایکشن کا مطالبہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پیمرا قوانین اور ضابطہ اخلاق کسی بھی فرد کی تکریم پر سمجھوتے کی اجازت نہیں دیتے لہٰذا بغیر تصدیق حقائق کے خلاف معلومات نشر کرنا انتہائی قابل مذمت اور زرد صحافت کی علامت ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: عمران خان کی تیسری شادی سے متعلق خبریں گرم، چیئرمین تحریک انصاف کی تردید

جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت نے چیئرمین تحریک انصاف کی وضاحت کے باوجود گھنٹوں جاری رہنے والی نشریات میں پیمرا کی عدم مداخلت کا معاملہ بھی اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے پیمرا کے خلاف قانونی چارہ جوئی پر بھی غور کر رہے ہیں۔

واضح رہےکہ عمران خان نے گزشتہ روز بھارتی اخبار کو انٹرویو میں تیسری شادی کا ارادہ ظاہر کیا تھا اور آج دن بھر ان کی شادی کی خبریں گردش کرتی رہیں تاہم عمران خان نے اپنی شادی کی خبروں کی مکمل تردید کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔