فوج کا آرمی چیف کی تصویر والے پوسٹرز سے کوئی تعلق نہیں آئی ایس پی آر

ملک کے مختلف شہروں میں آویزاں بینرز پرآرمی چیف سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے کی اپیل کی گئی ہے۔


ویب ڈیسک July 12, 2016
ملک کے مختلف شہروں میں آویزاں بینرز پرآرمی چیف سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے کی اپیل کی گئی ہے۔ فوٹو: آن لائن

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی تصاویر والے پوسٹرز پر پاک فوج کے ترجمان نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ فوج یا اس سے منسلک ادارے کا ان پوسٹرز سے کوئی تعلق نہیں ہے۔



اسلام آباد اور کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی تصویر کے ساتھ پوسٹرز لگائے گئے ہیں جن پر آرمی چیف کو مخاطب کرتے ہوئے ان سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے کی اپیل کی گئی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ اسلام آباد میں فوج کی حمایت میں پوسٹرلگانا ہمیں خوفزدہ کرنے کی حکومتی چال ہے، اعتزاز احسن



ترجمان پاک فوج نے آرمی چیف کی تصاویر والے پوسٹرز پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فوج یا اس سے منسلک ادارے کا ان پوسٹرز سے کوئی تعلق نہیں ہے۔



واضح رہے کہ''موو آن پاکستان'' نامی تنظیم نے ملک کے مختلف شہروں میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی تصاویر والے بینرز آویزاں کیے ہیں جس میں لکھا گیا ہے کہ ''جانے کی باتیں ہوئیں پرانی۔۔خدا کے لئے اب آجاؤ''۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔