آرمی چیف کی مدت ملازمت پر بات کرنے والے دوست احمق اور نادان ہیں پرویز رشید

ایسی باتیں نہیں کرنی چاہئیں جس سے کمانڈ کے بارے میں شکوک وشبہات پید اہوں، وفاقی وزیراطلاعات


ویب ڈیسک July 12, 2016
ایسی باتیں نہیں کرنی چاہئیں جس سے کمانڈ کے بارے میں شکوک وشبہات پید اہوں، وفاقی وزیراطلاعات - فوٹو: فائل

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت پر بات کرنے والے دوست احمق اور نادان ہیں جب کہ ایسی باتیں نہیں کرنی چاہئیں جس سے کمانڈ کے بارے میں شکوک وشبہات پید اہوں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات وزیراطلاعات پرویزرشید نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت پر بات کرنے والے دوست احمق اور نادان ہیں، آرمی چیف کی مدت ملازمت میں ابھی وقت ہے اس لیے ایسی باتیں نہیں کرنی چاہئیں جس سے کمانڈ کے بارے میں شکوک وشبہات پید اہوں اور آپریشن ضرب عضب پر منفی اثر پڑے۔ انہوں نے کہا کہ جس نے آرمی چیف کے بینر لگوائے اس نے فون نمبر دیئے ہیں اور ٹی وی چینلز اس شخص کے انٹرویوز بھی چلا چکے ہیں۔

پرویز رشید کا کہنا تھا کہ اعتزاز احسن غیر سنجید ہ اور الزام لگانے والوں کی صحبت میں ہیں، وہ اس صحبت سے واپس آئیں اور جمہوری طرز عمل اختیار کریں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے دل کے کامیاب آپریشن اور صحتیابی کے بعد وطن واپس آکر اپنی ذمہ داریاں سبنھال لی ہیں جب کہ وہ ترقی کے عمل میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہونے دیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔