سواتکراچی اوربلوچستان بدامنی کی آگ میں جل رہے ہیںنوازشریف

اگرہماری دونوں حکومتوں کو ختم نہ کیا جاتا تو ملک ترقی کی راہ پرگامزن ہوچکا ہوتا، نواز شریف


ویب ڈیسک November 28, 2012
اگرہماری دونوں حکومتوں کو ختم نہ کیا جاتا تو ملک ترقی کی راہ پرگامزن ہوچکا ہوتا،نواز شریف ۔ فوٹو: فائل

نواز شریف نے کہا ہے کہ کراچی اوربلوچستان بدامنی کی آگ میں جل رہے ہیں اگر اقتدارمیں آئے تو ان تمام مسائل کو حل کریں گے۔

سوات میں گردوں کے اسپتال کے افتتاح کے موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ سوات کے لئے یہ اسپتال پنجاب حکومت کا تحفہ ہے جس میں غریب افراد کا مفت علاج کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی جل رہا ہے ، بے روز گاری انتہا تک پہنچ گئی ہے اس ساری صورتحال سے صرف مسلم لیگ(ن) ہی ملک کو مشکلات سے نکال سکتی ہے۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ مسائل بہت گھمبیر ہیں جو جلد حل نہیں ہوسکتے لیکن جب ہم اقتدارمیں آئیں گے تو اس بات کی کوشش کریں گے ان مسائل کو جلد ازجلد حل کرسکیں اورہماری یہ کوشش عوام کو نظربھی آئے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ(ن)کی قیادت ہی وہ طاقت اور تجربہ رکھتی ہے جو ملک کو مسائل سے نکال سکے۔

نواز شریف نے کہا کہ وزیر اعظم بنانے میں سوات کے لوگوں کا ووٹ شامل تھا،دونوں مرتبہ میری حکومت کو اپنی مدت پوری کرنے نہیں دی گئی اوراسے طالع آزماؤں نے ختم کردیا، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)نےہمیشہ خدمت سمجھ کر سیاست کی ہے اور ہمارے دور میں مردان تک موٹر وے بنائی گئی اوراگر ہماری حکومت ختم نہ کی جاتی تو گوادر سے سوات اور کراچی سے طورخم تک سڑکوں کا جال بچھا ہوتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں