دن بھر کی 10 بڑی خبروں پر ایک نظر

فوج کا آرمی چیف کی تصویر والے پوسٹرز سے کوئی تعلق نہیں، آئی ایس پی آر


July 13, 2016
فوج کا آرمی چیف کی تصویر والے پوسٹرز سے کوئی تعلق نہیں، فوٹو: فائل

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی تصاویر والے پوسٹرز پر پاک فوج کے ترجمان نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ فوج یا اس سے منسلک ادارے کا ان پوسٹرز سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔



سینٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ جمہوریت کو کوئی خطرہ ہے اور نہ ہی فوج ٹیک اوور کررہی ہے جب کہ اسلام آباد میں فوج کی حمایت میں پوسٹر لگانا ہمیں خوفزدہ کرنے کے لیے حکومت کی ایک چال ہے۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔



چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی شادی کی خبریں ایک مرتبہ پھر سرگرم ہوگئیں جس کے بعد انہیں خود بیان دینا پڑ گیا۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔



تحریک آزادی کے نوجوان کمانڈر برہان مظفر وانی سمیت دیگر کشمیریوں کی شہادت کے بعد مقبوضہ کشمیر میں پانچویں روز بھی کاروباری زندگی معطل رہا جب کہ قابض فوجیوں کے مظالم سے شہدا کی تعداد 35 تک جا پہنچی ہے۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔



پاکستان میں متعدد ماہراورعالمی معیار کے ہیئر اسٹائلسٹ موجود ہیں تاہم کراچی کا ایک ہیئر اسٹائلسٹ ایسا ہے جس کے پاس قومی ٹیم کے کرکٹرز کی بڑی تعداد خاص طورپر اپنے بال بنوانے آتی ہے۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔



ہنی مون پر جانا ہر نئے شادی شدہ جوڑے کا ایک حسین خواب ہوتا ہے اورجب یہ خواب حقیقت میں تبدیل ہوتا ہے جوڑے کی خوشی کی انتہا نہیں رہتی لیکن کیا کبھی آپ نے ایسے ہنی مون کی کہانی سنی ہے جو شوہر یا بیوی کے بغیر ہو، نہیں نا تو ہم آپ کو لاہور سے تعلق رکھنے والے ایسے ہی جوڑے کی ہنی مون کی کہانی بتارہے ہیں۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔



یارک شائرکی یونیورسٹی آف ہڈرزفیلڈ میں آثاری جینیات (آرکیو جنیٹکس) کے ماہرین کا کہنا ہے کہ جزیرہ نمائے عرب میں انسانی آبادی آج سے 20 ہزارسال پہلے بھی موجود تھی۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔



پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ نوازشریف کا کوئی بائی پاس نہیں ہوا کیوں کہ بائی پاس کے ساتھ کوئی پانچویں دن ہشاش بشاش ہاتھ ہلاتا دکھائی نہیں دیتا۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔



بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان اور انوشکا شرما کے فلم ''سلطان'' میں نکاح کے لیے مولانافرید الزماں کو ایک لاکھ روپے دیئے گئے۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔



وطن واپسی پر یورپیئن فٹبال چیمپئن پرتگالی ٹیم کا والہانہ استقبال کیاگیا، یہ ان کے ملک کا پہلا انٹرنیشنل ٹائٹل ہے. مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں