ٹی او آرز پر اتفاق نہ ہوا تو سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے خورشید شاہ

(ن) لیگ بھی ہمارے وزیراعظم کے خلاف ایسے ہی سپریم کورٹ گئی تھی اور وہ فارغ ہو گئے تھے، اپوزیشن لیڈر

(ن) لیگ بھی ہمارے وزیراعظم کے خلاف ایسے ہی سپریم کورٹ گئی تھی اور وہ فارغ ہو گئے تھے، اپوزیشن لیڈر، فوٹو؛ فائل

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ اگر حکومت سے ٹی او آرز پر اتفاق نہ ہوا تو وزیراعظم کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام ''کل تک'' میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اگر حکومت سے ٹی او آرز کے معاملے پر اتفاق نہ ہوا تو وزیراعظم کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے کیونکہ (ن) لیگ بھی ہمارے وزیراعظم کے خلاف ایسے ہی سپریم کورٹ گئی تھی اور وہ فارغ ہو گئے تھے۔


یہ خبر بھی پڑھیں: پاناما لیکس کے معاملے پر اپوزیشن کو نہیں حکومت کو لچک دکھانا ہوگی، خورشید شاہ

خورشید شاہ نے کہا کہ نوازشریف کے خلاف آرٹیکل 62،63 کے تحت پٹیشن دائر کی جائے گی جب کہ اپوزیشن کی دوسری جماعتیں بھی ہمارے ساتھ پٹیشن میں فریق ہوں گی۔
Load Next Story