اسٹورٹ براڈ نے عامر کو مہلک ہتھیار قرار دے دیا

ڈٹ کر مقابلہ کرینگے، اینڈرسن کو لارڈز میں کھلانے کا رسک لیا جانا چاہیے تھا، برطانوی پیسر


Sports Reporter July 13, 2016
ڈٹ کر مقابلہ کرینگے، اینڈرسن کو لارڈز میں کھلانے کا رسک لیا جانا چاہیے تھا، پیسر ۔ فوٹو : فائل

اسٹورٹ براڈ نے محمد عامر کو پاکستان کا مہلک ہتھیار قرار دیدیا، ماضی کو بالائے طاق رکھ کر ان کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، تجربہ کار جیمز اینڈرسن کو پہلے ٹیسٹ کیلیے اسکواڈ میں شامل کرنے کا جوا کھیل لینا چاہیے تھا۔

تفصیلات کے مطابق انگلش پیسر اسٹورٹ براڈ نے کہا ہے کہ لارڈز ٹیسٹ کا آغاز پس منظر میں موجود ایک طویل کہانی کیساتھ ہوگا، 6سال قبل کے تنازع کی یادیں بھی ہونگی لیکن ایک ٹیم کے طور ہمیں کھیل کے میدان میں ممکنہ خطرات پر نظر رکھنا ہوگی، محمد عامر کی ٹاؤنٹن میں کھیلے گئے پریکٹس میچ میں کارکردگی کو دیکھا ہے، پیسر ایک مہلک ہتھیار کے طور پر کسی بھی ٹیم کیلیے مسائل پیدا کرسکتے ہیں، ان کا ڈٹ کر سامنا کرنے کیلیے ہمیں تیاری کرنا ہوگی۔انھوں نے کہا کہ سیریز شروع ہونے کو ہے۔

ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم محمد عامر کو ایک کرکٹر اور بولر کے طور پر دیکھتے ہوئے یہ فکر کریں کہ ان کے مقابل کس انداز میں بہتر کارکردگی پیش کرسکتے ہیں،دونوں ٹیموں کے مابین گذشتہ لارڈز ٹیسٹ میں الیسٹرکک، سٹیون فن اور میں ہی موجود تھے۔

میزبان الیون میں بیشتر نئے نام ہونگے ، اسٹورٹ براڈ نے کہا کہ میرے خیال میں انگلینڈ کو تجربہ کار جیمز اینڈرسن کو پہلے ٹیسٹ کیلیے اسکواڈ میں شامل کرنے کا جوا کھیل لینا چاہیے تھا، پیسر گرچہ فٹ ہوچکے ہیں، گذشتہ ہفتے خاصے بہتر نظر آرہے تھے، میرا خیال تھا کہ وہ اسکواڈ میں شامل ہونگے، تاہم مینجمنٹ ان کو 100فیصد فٹنس کیساتھ میدان میں اتارنے کا ارادہ رکھتی ہے،امید ہے کہ وہ دوسرے ٹیسٹ کیلیے دستیاب ہونگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں